کپاس کی فصل ملکی معیشت کیلئے ناگزیر، سیکر ٹری زراعت پنجاب

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)کپاس کی فصل ملکی معیشت کے لئے ناگزیر ہے۔ یہ بات سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے صوبہ میں اگیتی کپاس کی کاشت کے بارے میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں ے کہا کپاس کی اگیتی کاشت پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈھائی ارب روپے کا خصوصی مراعاتی پیکیج دیا ہے جس کے تحت5 ایکڑ یا اُس سے زائد رقبہ پر اگیتی کپاس کی کاشت پر25 ہزار روپے مالی اعانت کی جائے گی۔