پمز کو نجی شعبہ کے تحت چلانے کی تجویز نہیں : وزیر صحت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا کہ پمز کو پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کی تجویز نہیں، ٹیلی میڈیسن کی طرف جانا ہوگا۔
شہریوں کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے سے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پمز میں آپریشن تھیٹر کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزارت صحت پھولوں کی سیج نہیں، میں 23سال پہلے ایم پی اے بنا 20سال پہلے میئر کراچی بنا، 2.1ارب کی لاگت سے 7آپریشن تھیڑ بنائے گئے ہیں، ایسے جدید آپریشن تھیٹر میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جائیں گی، چیزیں آئیڈیل نہیں لیکن بہتری کی گنجائش ہے، آنے والے دنوں میں ہیلتھ کارڈ پر کام کرینگے۔