4اپریل کو ہندو برادری سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جلسے کا اعلان

4اپریل کو ہندو برادری سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جلسے کا اعلان

لاڑکانہ (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے مرکزی رہنما عنایت عمرانی نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کہ 4 اپریل کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے موقع پر لاڑکانہ شہر کے مرکزی جناح باغ چوک پر ایک عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس میں ہندو برادری سے اظہارِ یکجہتی کی جائے گی۔عنایت عمرانی نے کہا کہ اس جلسے میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سمیت پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے رہنما شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ سندھ میں ہندو برادری کے ساتھ مسلسل زیادتیاں کی جا رہی ہیں، جن میں حالیہ طور پر لاڑکانہ شہر اور نؤدیرو میں دو ہندو تاجروں کا بے دردی سے قتل اور بڈانی میں اقلیتی برادری کے افراد کا اغوا شامل ہے ۔عنایت عمرانی نے بتایا کہ سندھ کے مختلف شہروں میں ہندو لڑکیوں کا جبری مذہب تبدیل کروایا جا رہا ہے اور ان کی زبردستی شادیاں کرائی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ نقل مکانی پر مجبور ہو رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو اس ظلم کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں عنایت عمرانی نے کہا کہ سندھ کے دریاؤں پر متنازعہ کینال بنانے کے خلاف سب سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے تحریک کا آغاز کیا تھا اور یہ تحریک اب بھی جاری ہے کیونکہ نہروں کی تعمیر کا مسئلہ سندھ کے لیے زندگی اور موت کی حیثیت رکھتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں