عید پر معیار ی اشیا کیلئے سندھ فوڈ اتھارٹی کے اقدامات

عید پر معیار ی اشیا کیلئے سندھ فوڈ اتھارٹی کے اقدامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آصف جان صدیقی نے عید الفطر کے موقع پر کھانے پینے کی اشیا کے معیار کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کے لئے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبد الجبار خان کی ہدایت پر صوبے بھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں ہیں۔ یہ ٹیمیں کراچی، حیدرآباد ، سکھر، میرپور خاص ، شہید بے نظیر آباد اور لاڑکانہ ڈویژن میں تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آصف جان صدیقی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ شہری کھانے پینے کی اشیا کے معیار سے متعلق اپنی شکایات ہیلپ لائن واٹس ایپ نمبر 03300116553 پر کسی بھی وقت درج کروا سکتے ہیں۔ شکایت ملنے پر فوری کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھانے پینے کی اشیا کے معیار کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کے لئے سندھ فوڈ اتھارٹی کی مقرر کردہ ٹیمیں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے مراکز کا اچانک دورہ کریں گی اور سندھ فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آصف جان صدیقی نے کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والوں کو خبردار کیا کہ عید الفطر کے موقع پر غیر معیاری اشیا کی فروخت سے باز رہیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں