ایڈجسٹمنٹ کی نئی پالیسی سے تنگ 200 کالج اساتذہ کا ترقی نہ لینے کا فیصلہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پروموشنز کے بعد ایڈجسٹمنٹ کی نئی پالیسی سے تنگ 200 کالج اساتذہ نے ترقی نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
پروموشنز کے بعد ڈسلوکیشن کی وجہ سے اساتذہ تنگ ہیں، ساڑھے 4 سو اساتذہ کو پروموٹ کیا گیا تھا۔ اڑھائی سو اساتذہ ہی مطلوبہ پوسٹنگ حاصل کرسکے۔ اساتذہ کا کہنا تھا محکمہ ہائر ایجوکیشن پالیسی میں نرمی کرے، شہر بدر کیا جا رہا ہے جو قابل قبول نہیں۔