یو ایم ٹی کا کانووکیشن : 3548 گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم

 یو ایم ٹی کا کانووکیشن : 3548 گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا 27 واں کانوکیشن جوہر ٹاؤن مین کیمپس میں منعقد ہوا جس میں کل 3548 گریجوایٹس کو مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق2867 بیچلر، 73ماسٹر، 546 ایم ایس/ایم فل اور62 پی ایچ ڈی ہولڈرزکو ڈگریوں سے نوازہ گیا۔مزید برآں تقریب میں متعدد میڈلز اور ایوارڈز دیے گئے جن میں 43 پیٹرن گولڈ میڈلز، 40 ریکٹر سلور میڈلز، 09 ریکٹر اکیڈمک ایکسلینس ایوارڈز)گولڈ(، 08 سرٹیفکیٹ آف ایکسیلینس، 07 سرٹیفکیٹ آف میرٹ، 06 ریسرچ پبلیکیشن ایوارڈز برائے ایم ایس/ایم فل، 02 ڈاکٹر حسن صہیب مراد میڈل ایوارڈز، 01 خرم مراد میڈل ایوارڈ، 01مبارک النسا میڈل ایوارڈ،01 ڈاکٹر محمد احمد میڈل ایوارڈ، 02گرین ایئر میڈل ایوارڈز، 01فاسٹ ایکسیلینس ایوارڈ، 01 ڈاکٹر یاسر میموریل ایوارڈ، 01 ہٹاچی ایئر کنڈیشننگ میڈل ایوارڈ، 06 ریکٹر ایوارڈز برائے انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن شامل ہیں۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے اس موقع پر گریجوایٹس، ان کے اہل خانہ اور فیکلٹی کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں