کرین آپریٹر کی غلطی سے پول گرگیا ، دھماکے سے بجلی بند
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) کارخانہ بازار میں ناتجربہ کار کرین آپریٹر کی سنگین غفلت اور لاپرواہی کے سبب بجلی کا پول نصب کرنے کے دوران 11 کے وی کی تاروں پر گر گیا ۔
جس سے زور دار دھماکے کی آواز ہوئی اور کارخانہ بازار ، سرہند کالونی سمیت قریبی علاقوں کی بجلی بھی بند ہوگئی زوردار دھماکا کے باعث ارد گرد کے تمام لوگ خوف وہراس کا شکار ہوکر گھروں سے نکل پڑے اور ایک دوسرے سے دھماکے کے بارے میں معلوم کرتے دکھائی دیئے اورا کرین ڈرائیور دھماکہ ہوتے ہی غائب ہوگیا جبکہ اہل علاقہ کی جانب سے بار بار واپڈا حکام کو کالیں کرنے کے باوجود کئی گھنٹوں تک کوئی اہلکار موقع پر نہ پہنچا جس پر شہریوں کی جانب سے افسوس اور غصے کا اظہار بھی کیا گیا ۔