قوم آزاد وطن کی قدرومنزلت پہچانے ،سیدمنور عباس
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)یوم آزادی کے حوالے سے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کی روشنی میں مادر وطن کو امن، ترقی اور۔
خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے پختہ عزم کی تجدید کے ساتھ 77واں یوم آزادی قومی و ملی جوش و جذبے کیساتھ منایاگیا،ضلع کوٹ ادومیں بھی مختلف مقامات پرپرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوئیں ضلع کوٹ ادو فعال ہونے کے بعدپہلی بار ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کی سربراہی میں مرکزی تقریب ہوئی جہاں ضلع کوٹ ادو کی پہلی پرچم کشائی کی گئی،پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی تقریب میں مختلف سکولوں کے طلبہ اورطالبات نے تلاوت کلام پاک نعت رسول مقبول کلام، تقریری مقابلے اور ملی نغمے پیش کئے ،تقریب میں ضلعی وتحصیل انتظامیہ،تاجربرادری وسول سوسائٹی کے افرادنے شرکت کی،ڈی سی آفس میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنرسیدمنورعباس بخاری،اسسٹنٹ کمشنرمحمد اصغراقبال لغاری، ایس ڈی پی اوثنا مستوئی،سول سوسائٹی سمیت تاجرتنظیموں وشہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی،تقریب میں معروف گلوکاراشرف پٹھانے خان اوررجب علی نے مگی نغمے گاکرتقریب کو چار چاند لگا دیے ،تقریب سے ڈپٹی کمشنرسیدمنور عباس بخاری، اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادومحمداصغراقبال لغاری نے 77ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اہل وطن کو جشن آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ،اللہ تعالیٰ کاشکرہے کہ ہم آزادوطن میں سانس لے رہے ہیں،ہمیں آزاد وطن کی قدرومنزلت کوپہچانناہوگا،انہوں نے کہا حکومت حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق آج سے پلانٹ فارپاکستان کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔