کوٹ ادو:نشہ کے عادی افرادکاغل غپاڑہ ،ماں بیٹے پر تشدد

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )منشیات فروش اور نشہ کے عادی نوجوان گلی محلوں میں غل غپاڑہ کرنے لگے۔
، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ معمول، راہگیروں سے بدتمیزی منع کرنے پر ماں بیٹے پر تشدد، آوارہ لڑکوں کو 7 سالہ لڑکے نے گالی کا جواب دیا تو طیش میں آگئے سنگین نتائج کی دھمکیاں، نشئی شوہر بھی آپے سے باہر بیوی کو گھر سے نکال کر بچہ اغوا کرنے کا الزام لگادیا‘ تھانہ سٹی حدود میں نشہ کے عادی افراد کے مجرمانہ واقعات روز بروز بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں شریف شہری زیر عتاب ہیں موضع ہالہ سے میں سعد بلال کے گھر کے باہر آوارہ قسم کے لڑکے کھڑے رہتے ہیں منع کیا تو طیش میں آگئے غلیظ قسم کی گالیاں دیتے رہے زدوکوب کیا والدہ سے بھی بدتمیزی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے دوسرا واقعہ محلہ بدر والا وارڈ نمبر 14 ڈی میں پیش آیا جہاں پر ابوذر قریشی کے ہمسائے بلال، احمد علی نشہ آور سگریٹ کا استعمال کرتے ہیں اسلحہ لیکر گلی میں کھڑے رہتے ہیں راہگیروں سے بھی بدتمیزی سے پیش آتے ہیں گھر کے دروازے باہر کھیلتے 7/8 سالہ پوتے شیر علی کو علی نے گالی دی تو بچے نے بھی گالی دی تو ملزم طیش میں آگئے مارنے لگے تو خاموشی کا سہارا لیتے ہوئے معاملہ رفع دفع کرادیا ملزم نام ونشان مٹانے کی دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے ۔ تیسرا واقعہ پرانی سبزی منڈی کے نزدیک رپورٹ ہوا جس کے مطابق سائرہ حنیف کا شوہر ایاز قریشی نشہ کا عادی ہے لڑائی جھگڑا کرتا رہتا ہے ۔ تھانہ سٹی پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرلئے ۔