عید پر تفریحی مقامات ، بازاروں میں آپریشن کلین اپ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلع خانیوال میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عیدالفطر کا صفائی آپریشن مثالی رہا۔۔
اس دوران قبرستانوں،گلی محلوں، پارکوں، عوامی تفریحی مقامات سمیت بازاروں میں خصوصی آپریشن کلین اپ کیا گیا،ضلع بھر میں بھاری مشینری کے ذریعے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لینڈفل سائٹس منتقل کرکے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگایا گیا۔ایام عیدالفطر میں صفائی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی سکواڈز بھی عوامی خدمت میں مصروف رہا۔