بجلی کی قیمت میں کمی قوم کے ساتھ مذاق :سیاسی رہنما

وہاڑی (خبرنگار ) حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ۔۔
اور قوم کے ساتھ مذاق ہے ۔ سیاسی سماجی حلقوں نے اسے فارم 47 جیسا دھوکہ قرار دے دیا وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ کمی کے اعلان پر مختلف سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں نے سخت تنقید کی ہے ۔عوامی سروے میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، کاروباری طبقے اور عام شہریوں کے نمائندوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔تحریک انصاف کے رہنما شیخ فضل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہابجلی کے پیداواری اخراجات کو کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔\"مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ ظفر شہزاد نے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا،\"یہ حکومت کی عوام دوست پالیسی کا حصہ ہے ۔ توانائی کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے یہ کمی کی گئی ہے تاکہ عام آدمی کو ریلیف دیا جا سکے ۔ ،چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سینئر ممبر مختار احمد بھٹی نے بجلی کی قیمت میں کمی کو \"صرف دکھاوا\" قرار دیتے ہوئے کہاحکومت بجلی کے بلوں میں کمی کا اعلان کرتی ہے مگر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز، نیلم جہلم سرچارج اور دیگر ٹیکس بدستور قائم رکھتی ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اصل بلوں میں کوئی کمی نہیں ہو رہی۔ یہ کمی صرف کاغذی کارروائی ہے ، جس کا حقیقی فائدہ عوام کو نہیں ملے گا۔\"جماعت اسلامی کے رہنما عبدالعزیز بھٹہ نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا \"یہ ریلیف محض دکھاوے کا ایک حربہ ہے ۔ عوام کو بیوقوف بنانے کے بجائے حکومت کو چاہیے کہ وہ پائیدار اقدامات کرے اور بجلی کے نرخوں میں مستقل بنیادوں پر کمی کرے ۔ جب تک مہنگائی کم نہیں کی جاتی، بجلی کے بلوں میں معمولی کمی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔\" غریب ریڑھی بان نذیر احمد نے کہا کہکاشتکار رہنما سخی حسین شاہ نے حکومت کے فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا،\"دیہاتی علاقوں میں بجلی کے بلوں میں کسی بھی قسم کی واضح کمی نہیں دیکھی جا رہی۔ کسانوں کے لیے بجلی انتہائی مہنگی ہو چکی ہے ، جس سے زرعی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ زرعی ٹیوب ویل کے لیے بجلی سستی کرے ، تاکہ کسانوں کو براہ راست فائدہ ہو ۔