بیوروکریسی کمرمشانی کے اقبال سٹیڈیم کو تباہ کرنے پر تل گئی

بیوروکریسی کمرمشانی کے اقبال سٹیڈیم کو تباہ کرنے پر تل گئی

کمرمشانی ( نامہ نگار )سابق صوبائی وزیر امانت اﷲ خان شادی خیل کی کوششوں سے کروڑوں روپوں کی لاگت ن لیگ کے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 دور میں بننے والا کمرمشانی کے واحد اقبال اسٹیڈیم ضلعی بیورو کریسی برباد کرنے پر تل گئی ہے اس سٹیڈیم کا وعدہ میاں محمد نواز شریف نے اپنے کمرمشانی کے دورے کے دوران کیا تھا ، تفصیلات کے مطابق کمرمشانی کا واحد تفریح گراونڈ جہاں پر لوگ صبح شام ورزش واک کرتے ہیں اور نوجوان سکولز اور کالجز کے ,طلبا کرکٹ سمیت مختلف گیم کھلتے ہیں ،ڈی سی میانوالی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی تقسیم کے لے اقبال اسٹیڈیم کا چنائو کیا جو کے کمرمشانی کی عوام کے ساتھ اور بالخصوص نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیڈیم کوصرف اور صرف کھیلوں کے کے استعمال میں لایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں