یوم آزادی پر ناروا سلوک کیا گیا، جلد احتجاجی تحریک شروع کرینگے: احمد خان بھچر

لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و رہنما تحریک انصاف ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ یوم آزادی پر ہماری جماعت کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا، جلد بڑی احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

لاہور پریس کلب میں ارکان پنجاب اسمبلی اور تحریک انصاف لاہور کی قیادت کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہمارے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، ارکان اسمبلی پر مقدمات درج ہوئے، جبر کا یہ سلسلہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 16 ماہ سے ہماری جماعت کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، تحریک انصاف صرف 9 مئی کی شفاف تحقیقات چاہتی ہے، جلد بڑی احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں شخصیات کی بنیاد پر قانون سازی کی جا رہی ہے جو جمہوریت کیلئے شدید نقصان دہ ثابت ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں