کشمیریوں پر قیامت ڈھائی جارہی، بھارت نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنا دیا: مشعال ملک
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حریت رہنما مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت جاری ہے۔
حریت رہنما مشعال ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر قیامت ڈھائی جارہی ہے، حریت رہنماؤں کو جیلوں میں بند کردیا گیا، بھارت نے جنت نظیر وادی کو جہنم میں تبدیل کردیا۔
مشعال ملک نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔