نااہلی اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر سینئر سول جج مردان برطرف
پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے سینئر سول جج مردان اعجاز الحق اعوان کو نااہلی اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں جج اعجاز الحق کے خلاف محکمانہ کارروائی خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2011 کے تحت کی گئی۔
ہائیکورٹ کی جانب سے شوکاز نوٹس، ذاتی سماعت اور سروس ریکارڈ سمیت کارکردگی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر فوری برطرفی کی منظوری دے دی، فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔