بھارت پس پردہ پاکستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورک آپریٹ کر رہا ہے: محسن نقوی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت پس پردہ رہ کر پاکستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورک آپریٹ کر رہا ہے۔

وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ داعش، طالبان کی تمام فنڈنگ اور ٹارگٹ بھارت دے رہا ہے، افغانستان سے دہشت گردوں کے بہت سے گروہ آپریٹ کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کلیئریٹی سےبتا رہا ہوں کالعدم تنظمیوں کو ساری فنڈنگ اورٹارگٹ بھارت دے رہا ہے، بھارت نے فرنٹ پر اُن دہشت گرد تنظیمیوں کو رکھا ہوا ہے، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے گرفتاری میں اہم کردارادا کیا، ماسٹر مائنڈ کا تعلق داعش سے ہے اور ہماری حراست میں ہے، دھماکے کی ساری منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت پس پردہ رہ کر آپریٹ کر رہا ہے، دنیا آج نہ بولے لیکن ایک دن ہر ملک دہشت گردوں کے سرپرست بھارت کا نام لے گا، بھارت نے مئی کے بعد اپنا 3گنا بجٹ بڑھایا ہے، ہمیں اِن ساری چیزوں کا پتہ ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بھارت جنگ نہ جیتنے پر اب یہ طریقہ آزما رہا ہے، بھارت چاہے بجٹ 10 گنا بڑھا لے ہم شکست دیں گے، خیبرپختونخوا ہو یا بلوچستان ہم اس وقت حالتِ جنگ میں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جتنے حملے ہوئے کوئی بچ کر نہیں گیا، کمیونٹی انٹیلی جنس کو بہتر بنانا ہو گا، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارروائی سے بہت سے دہشت گرد منصوبوں کو ناکام بنایا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹوٹل چاردہشت گرد پکڑے گئے، آنے والے دنوں مزید بریف کریں گے، بی ایل اے کو عالمی سطح پر کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

محسن نقوی کا  مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی ریجنل تھریٹ ہے، دنیا کو آوازاٹھانی چاہیے، دنیا کو دیکھنا چاہیے یہ جنگ کہیں اور چلی گئی تو کس کا نقصان ہو گا، آئند دنوں ارادہ ہے نائب وزیراعظم صورتِ حال پر بریف کریں، جب ان کےجنازے اٹھیں گے تو یہ کہیں گے یہ بھارت کرا رہا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنے جنازے اٹھا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں