دہشتگردوں کو پنپنے نہیں دیں گے، سب ملکر مقابلہ کریں گے: حنیف عباسی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کو پنپنے نہیں دیں گے، ہم سب مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔
وفاقی وزیر حنیف عباسی نے پمز کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عبادت گاہ میں دہشتگردی درندگی کی انتہا ہے، دہشتگردوں کے ماسٹر مائنڈ کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا پاکستان میں امن چاہتے ہیں، ہر ریاست کو حق ہے اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کرے، پاکستان اب سخت اقدامات کر رہا ہے، افغانستان سے بیس سے زائد دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔
بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ افغانستان کو دہشتگردی ختم کرنے کیلئے مثبت اقدام کرنا ہوں گے، دہشتگرد تنظیمیں صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں۔