سانحہ بھاٹی گیٹ: عدالت نے گرفتار 5 ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
لاہور: (دنیا نیوز) بھاٹی گیٹ میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے مقدمے میں پیش رفت سامنے آگئی۔
ضلع کچہری لاہور عدالت نے گرفتار 5 ملزمان کو صلح کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے صلح کی بنیاد پر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
مدعی نے کہا کہ ہم ملزمان کے خلاف مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتے، ملزمان کو بری یا مقدمے سے ڈسچارج کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے کیس کی سماعت کی، تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، ملزمان میں سلمان یاسین، عثمان یاسین، احمد نواز سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں۔