آذر بائیجان، امریکا کے درمیان تاریخی سٹریٹجک پارٹنر شپ معاہدہ طے پا گیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) آذر بائیجان اور امریکا کے درمیان تاریخی سٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد فریقین نے چارٹر پر دستخط کر دیے۔

آذر بائیجان کے صدر اور امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے چارٹر پر دستخط کیے، صدر آذربائیجان نے معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

صدر آذربائیجان نے مزید کہا کہ سکیورٹی، دہشت گردی کے خاتمے اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کیا جائے گا،
انہوں نے ٹرمپ روٹ فار انٹرنیشنل پیس اینڈ پراسپرٹی کے آغاز کا بھی اعلان کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں