عدالت نے کم سن بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزا سنا دی

کراچی: (دنیا نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے کم سن بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزا سنا دی۔

عدالت نے جرم ثابت عدالت نے ملزم علی حسن کو عمر قید کی سزا سنائی، عدالت نے ملزم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا اور حکم دیا کہ جرمانے کی رقم متاثرہ بچی اور مدعیہ کو ادا کی جائے۔

پراسیکیوٹر عرفانہ قادری نے کہا کہ ملزم نے 6 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، واقعہ 2024 کو قیوم آباد میں رات کے وقت گھر میں پیش آیا۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ والدہ نے موقع پر ملزم کو دیکھا تاہم شوہر نے الٹا بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

وکیل صفائی کے مطابق مقدمہ جائیداد تنازع اور پیسوں کے لین دین کی وجہ سے کروایا گیا، وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ مقدمہ بھی ایک ماہ کی تاخیر سے درج کروایا گیا۔

ملزم نے موقف اختیار کہا کہ وقوعہ والے دن وہ لیاری میں رہائش پذیر تھا، پراسیکیوشن کے مطابق ملزم بچی کا سوتیلا بھائی ہے۔

عدالت نے کہا کہ میڈیکل شواہد نے بھی ملزم کے خلاف الزامات کی تصدیق کی، ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں