اوکاڑہ: 13 سالہ سماعت و گویائی سے محروم بچی کے ساتھ زیادتی، ملزمان گرفتار

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) 13 سالہ سماعت و گویائی سے محروم بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے سفاک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق زیادتی کا یہ واقعہ احاطہ مویشی میں پیش آیا، زیادتی میں ملوث ملزم جاوید کے ساتھ شریک ملزم سیف بھی پکڑا گیا، ملزم سیف نے واقعہ کی ویڈیو بنائی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کیساتھ جرائم میں ملوث ملزمان رعایت کے مستحق نہیں، ایس پی انویسٹی گیشن کو شفاف اور میرٹ پر مبنی تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں