’نگہبان رمضان پیکیج‘: 40 لاکھ مستحق خاندان مستیفد ہوں گے: مریم نواز
لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ’نگہبان رمضان پیکیج‘ سے 40 لاکھ مستحق خاندانوں کی کفالت کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی برکتیں ہر گھر کی دہلیز تک پہنچانا میری اولین ترجیح ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ 40 ارب روپے کے ’نگہبان رمضان پیکیج‘ کے ذریعے 40 لاکھ مستحق خاندانوں کی کفالت کا بیڑا اٹھایا گیا ہے، راشن کارڈ کی مالی امداد 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 14, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مقدس مہینے میں ہر سفید پوش گھرانے کو مکمل حکومتی سرپرستی حاصل ہو، پنجاب کی ہر تحصیل میں’نگہبان دسترخوان‘ کے ذریعے روزانہ لاکھوں افراد کی افطار کا اہتمام اور سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راجن پور اور کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے 100 فیصد پاک کر دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بائیو میٹرک تصدیق اور جدید بینکنگ نظام اس عہد کی علامت ہے، حقدار کو اس کا پورا حق بغیر کسی دشواری کے میسر ہو اور رمضان کی خوشیوں میں کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔