عمران خان کی آنکھ کا علاج ماہرینِ امراض چشم کریں گے: عطا تارڑ کا دعویٰ
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی آنکھ کے علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اور علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے۔
عطاء اللہ تارڑ کے مطابق اس ضمن میں تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی تاکہ معاملہ شفاف اور قانونی دائرے میں رہے۔
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 14, 2026
وفاقی وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ اس معاملے پر قیاس آرائیوں، بے بنیاد خبروں اور ذاتی مفاد کے لیے اسے سیاسی رنگ دینے کی کوششوں سے گریز کیا جائے۔