پاکستان بار کونسل کا بانی پی ٹی آئی کی صحت پر اظہار تشویش

لاہور: (محمد اشفاق) پاکستان بار کونسل نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کردیا۔

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین پیر محمد مسعود چشتی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین منیر احمد ملک نے قید میں موجود پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کے مطابق حکومت، خاص طور پر جیل سپرنٹنڈنٹ، اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور متعلقہ حکام اور خان کے اہل خانہ کی جانب سے بھی کوئی مناسب اقدام نہیں کیا گیا۔

بار کونسل نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر عمران خان کا طبی معائنہ کروایا جائے اور ان کی آنکھوں کے مسائل کا بہترین ڈاکٹرز کے ذریعے معائنہ کیا جائے، چاہے وہ ڈاکٹر عمران خان خود منتخب کریں۔

مزید برآں، انہیں ہر ممکن بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے، جیسا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات میں بیان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی صحت پر عدم توجہ قانونی اور انسانی نقطہ نظر سے باعثِ تشویش ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں