کراچی: سپر ہائی وے پر متعدد گاڑیوں کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) سپر ہائی وے پر متعدد گاڑیوں آپس میں ٹکرا گئیں حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ سپر ہائی وے ایم 9 پر پیش آیا جہاں ڈمپر اور وین میں تصادم کے بعد متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں