ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر جلد فتح کا اعلان کر سکتے ہیں: انٹونی بلنکن

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا ایران جنگ پر رد عمل بھی سامنے آگیا۔

سابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر جلد فتح کا اعلان کر سکتے ہیں، ٹرمپ کہیں گے آیت اللہ کو ہٹا دیا، ایران کے نیوکلیئر، میزائل پروگرام کو نقصان پہنچایا۔

انٹونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کے مستقبل کا فیصلہ ایرانی عوام پر چھوڑ دیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ انٹونی بلنکن نے ٹرمپ انتظامیہ کو ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی تجویز دے تھی، ایک بیان میں امریکا کے سابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ راستہ یہ بھی نکالا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کہے ہم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو مار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کہے ہم نے ایران کے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کو کمزور کر دیا، انٹونی بلنکن نے تجویز بھی دی کہ ٹرمپ انتظامیہ مستقبل ایرانی عوام پر چھوڑ دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں