آسکرز میں شریک فنکاروں نے ایران جنگ کے خلاف آواز اٹھا دی

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) آسکرز کی تقریب میں شریک فنکاروں نے ایران جنگ کے خلاف آواز اٹھا دی۔

ہسپانوی اداکار جاویئربارڈم نے وہ پن پہن کر ریڈ کارپٹ پر آئے جو انہوں نے 2003 میں عراق جنگ کے خلاف پہنی تھی، سٹیج پر ایوارڈزکی تقسیم کے دوران بھی انہوں نے نو ٹو وار اور فری فلسطین کے نعرے لگائے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے وہ پن پہنی ہےجو 2003 میں پہنی تھی، جب عراق کےخلاف غیر قانوی جنگ چھیڑ دی گئی تھی، 23 برس بعد ہمیں ایک اورغیرقانونی جنگ کاسامنا ہے،جو ٹرمپ اورنیتن یاہو نےجھوٹ کی بنیاد پر شروع کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے فلسطین کی پن بھی پہنی ہے جو مزاحمت کی علامت ہے،ہم جنگ نہیں چاہتے، اور فلسطین کو آزاد کریں۔ 

اس موقع پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں