جونیئر اور سینئر ہاکی ٹیموں کے ٹرائلز اور ٹریننگ کیمپ کا شیڈول جاری
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر اور سینئر ٹیموں کے ٹرائلز اور ٹریننگ کیمپ کا شیڈول جاری کر دیا۔
صدر پی ایچ ایف محئی الدین وانی کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچز ملک کے بڑے شہروں میں ٹرائلز لئے جائینگے، قومی انڈر 18 ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز اسلام آباد میں 20 اور 21 اپریل کو منعقد ہونگے، لاہور میں قومی انڈر 18 ٹیم کے اوپن ٹرائلز 16 اپریل کو نیشنل سٹیڈیم میں ہونگے۔
انہوں نے بتایا کہ قومی سینیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز بھی ملک کے بڑے شہروں میں منعقد ہونگے، 13 اپریل کو عبد الستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں ٹرائلز کا انعقاد ہوگا جبکہ سابقہ قومی ٹیم اور سٹینڈ بائی کے 28 کھلاڑیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
صدر پی ایچ ایف نے مزید بتایا کہ لاہور کے نیشنل سٹیڈیم میں ٹرائلز 15 اور پشاور میں 23 اپریل کو اوپن ٹرائلز منعقد ہونگے، سینئر ٹیم ٹریننگ کا تربیتی کیمپ یکم مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا اقدام پاکستان ہاکی کے مستقبل کو مضبوط بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔