شہر قائد میں شدید گرمی، درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ، درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
کراچی میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو کی شدت محسوس کی جا رہی ہے، دوپہر 2 بجے درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب صرف 8 فیصد ہے۔
شمال مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گرم ہوائیں لو کے تھپیڑوں میں تبدیل ہو گئیں، کراچی کے باسیوں کو ہوا میں نمی کی انتہائی کمی کے باعث لُو لگنے کا خطرہ بڑھ گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں خشک اور گرم ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔