سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ کانفرنس میں پاکستانی تاجر شریک ہونگے: نیٹلی بیکر
اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ کانفرنس 3 سے 6 مئی تک میری لینڈ کے نیشنل ہاربر پر ہو رہی ہے۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ کانفرنس میں 100 ممالک کے 3 ہزار سرمایہ کار بھی شامل ہوں گے، کانفرنس کا مقصد امریکا میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) May 4, 2026
امریکی ناظم الامور نے کہا کہ کانفرنس سے امریکا میں سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی میں مدد ملے گی، کانفرنس میں پاکستانی صنعتکاروں اور تاجروں کا 16رکنی وفد شریک ہوگا۔
نیٹلی بیکر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کی شرکت دونوں ممالک میں قریبی دوستی کی عکاس ہے، روزگار کے مواقع، ترقی اور دونوں ممالک میں طویل مدتی خوشحالی کا آغاز ہوگا۔