موسمیاتی تبدیلیاں، متاثرہ ممالک میں پاکستان سرفہرست ہے: چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملکوں میں پاکستان سرفہرست ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کو بریفنگ دہتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرملک کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کوموسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ زمین کےدرجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سےمتاثرہ ملکوں میں پاکستان سرفہرست ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا  کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سےنمٹنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔

دوسری اجنب معروف میڈیا اینکرز نے این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں حالیہ سال 2026 کے دوران ممکنہ آفات کے حوالے سے معروف میڈیا اینکرز اور نمائندگان کو تفصیلی بریفننگ کا انعقاد کیا ، مقصد قومی تیاری، خطرات کی بر وقت تشخیص اور تدارک کے لئے مؤثر اقدامات کو اُجاگر کرنا تھا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے آفات اور خطرات سے بچاؤ کے لیے بروقت تیاری اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔

پیشگی جائزہ میں2026 کے دوران ہیٹ ویوز، جنگلات میں آتشزدگی اور مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کیا گیا، شمالی علاقوں میں شدید گرمی کے باعث گلیشیئر پگھلنے کے عمل میں تیزی سے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے آفات سے نمٹنے کے قومی لائحہ عمل ، خطرات کے تدارک کے لیے پیشگی اقدامات، ادارہ جاتی تعاون اور آپریشن سینٹر کے بروقت مانیٹرنگ سسٹمز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

این ڈی ایم اے کی گلوبل ڈیزاسٹر ارلی وارننگ ایپ اور’’ پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘‘ ایپ کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ اور میڈیا اور این ڈی ایم اے کے درمیان مؤثر رابطے اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اہمیت زور دیا۔

دوران بریفنگ ہنگامی صورتِ حال میں بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی اور غیر تصدیق شدہ خبروں کی روک تھام پر زور دینے کے علاوہ این ڈی ایم اے نے عوامی آگاہی اور قومی سطح پر استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں