گوجرانوالہ: مختلف علاقوں میں 3 مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک، 2 زخمی گرفتار
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانہوالہ کے مختلف علاقوں میں 3 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جس کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ 2 زخمی گرفتار کر لئے گئے۔
سی پی او غیاث گل خان نے بتایا کہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں مبینہ مقابلے کے دوران شفیق نامی ملزم مارا گیا، باغبانپورہ اور کامونکے میں مقابلوں کے بعد دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے۔
ملزمان کی شناخت عثمان اورعدیل کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی۔