یو اے ای کا عرب پٹرولیم ایکسپورٹ تنظیم سے بھی علیحدگی کا اعلان

ابوظہبی: (دنیا نیوز) یو اے ای نے عرب پٹرولیم ایکسپورٹ تنظیم سے بھی علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

یو اے ای کا باضابطہ طور پر علیحدگی کا خط موصول ہو گیا، خط یو اے ای کے وزیر توانائی سہیل محمد المزروعی نے ارسال کیا، خط میں کہا گیا ہے کہ پیداوار بڑھانے اور توانائی حکمت عملی میں خود مختاری چاہتے ہیں۔

یو اے ای اس سے پہلے اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کر چکا، او اے پی ای سی 1968ء میں عرب تیل برآمد کرنے والے ممالک کے تعاون کے لئے قائم کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں