دوہری شہریت رکھنے والوں کیلئے نئی سفری گائیڈ لائن جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارتِ داخلہ نے دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے نئی سفری گائیڈ لائن جاری کر دی ہے، جس کے تحت زائدالمیعاد نائیکوپ کے ساتھ بیرونِ ملک سے پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق برطانیہ سمیت تمام ممالک سے آنے والے مسافروں پر یہ پابندی لاگو ہوگی، غیر ملکی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پاکستانی ویزا یا کارآمد نائیکوپ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزارتِ داخلہ نے نئی گائیڈ لائن سے متعلق امیگریشن حکام کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر نئی ہدایات پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...