امریکا کا چین سے منسلک بڑے سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے چین سے منسلک بڑے سائبر حملہ آور نیٹ ورک ناکام بنانے کا دعویٰ کر دیا۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ہیکرز امریکی محکمہ انصاف، ناسا اور فیڈرل ریزرو کو نشانہ بنا رہے تھے، امریکی حکام نے دو ہیکنگ پلیٹ فارمز کے ڈومینز قبضے میں لے لئے، دونوں سائبر پلیٹ فارمز چین میں قائم کمپنی کے زیرانتظام تھے۔

محکمہ انصاف کے مطابق ہیکرز 2018ء سے حساس امریکی اور عالمی نیٹ ورکس کو نشانہ بنا رہے تھے، اگست 2019ء میں ہیکرز نے ناسا کے نیٹ ورک تک رسائی کی کوشش کی، ہیکرز ناسا کے نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

محکمہ انصاف نے مزید بتایا کہ سائبر حملہ آوروں نے اہم انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنانے والے ٹولز استعمال کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...