سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ رات گئے اسلام آباد پہنچ گیا۔

سری لنکا کے 13 رکنی دستے کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیاگیا، ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے 8 کھلاڑیوں سمیت پانچ ٹیم منیجمنٹ آفیشلز دستے میں شریک ہیں۔

سکواڈ کے بقیہ پانچ کھلاڑی منگل کو اسلام آباد آئیں گے، پاکستان اور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے بقیہ دونوں میچز بھی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 11 اور 13 اکتوبر کو ہوں گے۔ سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا ہے۔

پندرہ رُکنی سری لنکن سکواڈ کی قیادت کوشال مینڈس کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامل مشارا، سنتھ جے وردھنے، لاہیرو اُدارا، سہان اراچیگے، کمندو مینڈس، دسُن شناکا شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں چمندو وکرما سنگھے، دونیتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشانا، وجے اکانتھ ویاساکانتھ، دُشمانتا چمیرا، بینورا فرنانڈو، نوان توشارا اور ایشان ملنگا بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...