فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان

غزہ :(دنیا نیوز) فلسطینی صدر محمود عباس نے 28 نومبر 2026 کو ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرتے ہوئے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے 11 ستمبر 2027 کی نئی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے صدارتی حکم نامے کے تحت دونوں انتخابات ایک ہی روز منعقد کیے جائیں گے۔

انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے اور مختلف فلسطینی سیاسی جماعتوں اور دھڑوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

مشاورت کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حالات میں مقررہ وقت پر انتخابات کا انعقاد متعدد مشکلات سے دوچار ہے، فلسطینی سیاسی قیادت اور مختلف گروپوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اسرائیلی اقدامات انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

فلسطینی قیادت کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور تمام طبقات کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے سازگار سیاسی، سکیورٹی اور زمینی حالات ضروری ہیں، اسی تناظر میں انتخابات کی نئی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق فلسطینی عوام 11 ستمبر 2027 کو صدارتی اور قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گے، ان انتخابات کے ذریعے فلسطینی سیاسی قیادت اور قانون ساز ادارے کے انتخاب کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...