منڈی بہاؤالدین میں 25 سالہ لڑکی قتل کرنے کے بعد ملزم نے خودکشی کرلی
منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤ الدین میں 25 سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم نے خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق واقعہ قادرآباد مین بازار میں پیش آیا جہاں 25 سالہ روبینہ اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ قادرآباد مین بازار میں موجود تھی کہ ملزم نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
دوسری جانب واقعہ کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے شواہد اکٹھے کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
علاوہ ازیں واقعے کے تقریباً دو گھنٹے بعد ضلع سرگودھا میں ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو گولی مار لی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس نے مقتولہ روبینہ اور ملزم کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کردیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments