جینسن ہوانگ کا استعفیٰ: اینویڈیا کی چیف فنانس آفیسر کولیٹ کریس عبوری سی ای او مقرر

واشنگٹن: (دنیا نیوز) عالمی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے شریک بانی اور طویل عرصے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر فائز جینسن ہوانگ کے اچانک استعفے کے بعد کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر کولیٹ کریس کو عبوری سی ای او مقرر کر دیا گیا ہے۔

کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کولیٹ کریس مستقل سربراہ کی تلاش مکمل ہونے تک قائم مقام سی ای او کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹو نائب صدر اور سی ایف او کی ذمہ داریاں بھی بدستور انجام دیتی رہیں گی۔

اس اہم قیادتی تبدیلی کے ساتھ ہی اینویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سائے نوپسس کے سابق سربراہ ہاروی جونز کو کمپنی کی تاریخ میں پہلی بار باقاعدہ بورڈ چیئرمین بھی نامزد کر دیا ہے جبکہ نئے مستقل سی ای او کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...