ایبٹ آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ملزمان نے سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کراس پر سیدھی فائرنگ کر دی، تینوں مسلح ملزمان گن چھیننے اور فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈکیتی کی لرزہ خیز واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں مسلح ڈاکوؤں کو واردات کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے کر ملزمان کی شناخت اور تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...