پی آئی اے کی برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کا شیڈول متاثر

لندن: (دنیا نیوز) پی آئی اے کی برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔

مانچسٹر سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی، لندن سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز بھی منسوخ ہوگئی، ناروے کی ایئرلائن نے پی آئی اے کو طیاروں کی فراہمی اچانک معطل کردی۔

طیاروں کی عدم دستیابی اور آپریشنل مسائل کو پروازوں کی منسوخی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے، پی آئی اے نے متبادل طیاروں کے ذریعے برطانیہ کے لیے پروازیں بحال رکھنے کے انتظامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پروازوں کی اچانک منسوخی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پی آئی اے نے آج سے برطانیہ کے لئے اپنے بوئنگ 777 طیارے چلانے کا اعلان کر دیا۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنی پرواز کا سٹیٹس پی آئی اے سے ضرور چیک کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...