تحریک انصاف لاہور کی قیادت مستعفی ہوگئی
لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف لاہور کی قیادت مستعفی ہوگئی۔
تحریک انصاف لاہور کے صدر چودھری اصغر گجر نے پارٹی صدارت چھوڑ دی، تحریک انصاف لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ ذیشان رشید نے بھی ذمہ داریوں سے استعفی دے دیا۔
چودھری اصغر گجر نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے جدوجہد میں میرا ساتھ دیا، امید ہے آنے والا صدر مجھ سے بھی بہتر جدوجہد کرے گا۔