پاک فوج نے فیض حمید کیخلاف ضروری شواہد پر کارروائی کی ہوگی: سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ پاک فوج نے فیض حمید کیخلاف ضروری شواہد پر کارروائی کی ہوگی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کے ساتھ بڑا احترام کا رشتہ ہے، جنرل باجوہ نے کہا ان کے بعد سینئرز کی لمبی لائن لگی ہے، جنرل باجوہ نے امریکا میں کہا تھا مزید ایکسٹینشن نہیں لوں گا۔

ملک احمد خان نے کہا کہ جنرل باجوہ سے سیاسی بات چیت بڑی کم ہوتی تھی، اس وقت ملک کی سیاسی صورتحال سب کے سامنے تھی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے نکالا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے میرصادق اور میر جعفر جیسے الفاظ استعمال کئے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ صحافیوں سے کہا ہے کہ اس معاملے میں احتیاط سے کام لینا چاہئے، بانی پی ٹی آئی خود کہتے رہے ان کی حکومت فوج کے ساتھ ون پیج پر ہے، تحریک انصاف دور میں (ن) لیگ کے خلاف نیب کا استعمال کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نے واضح کیا تھا ایکسٹینشن نہیں چاہئے، اس بارے میں خواجہ آصف ہی بہتر بتا سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی خواہش تھی فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی کام کرتے رہیں۔
 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں