پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ
لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومتی ذرائع نے بتانا ہے کہ پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کچھ دیر بعد اس کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسےکے لیے مینارپاکستان کی بجائے لاہور میں کوئی اور جگہ دیئے جانےکا امکان ہے، اس حوالے سے ڈ پٹی کمشنرلاہورکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں پولیس رپورٹس اور اسلام آباد جلسےکے بعدکی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینےکےحوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور نے پنجاب پولیس سے جلسے کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے، عدالتی احکامات کے مطابق ڈی سی لاہور جلسےکی اجازت سے متعلق 5 بجے تک فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نے آج صبح تحریک انصاف کا جلسہ رکوانےکے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دےکر مستردکر دی تھی اور حکومت کو جلسے کی اجازت سے متعلق شام 5 بجے تک فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔