اسلام آباد ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا ہاؤس کو سیل کرنے کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد: (دنیانیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا ہاؤس کو سیل کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ۔

خیبر پختونخوا حکومت نے سیکرٹری ایڈمن کے ذریعے درخواست جمع کرائی ہے جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور سی ڈی اے کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں آئی جی اسلام آباد، ڈائریکٹر بلڈنگ اینڈ کنٹرول سی ڈی اے کو بھی فریق بنایا گیا ، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیاکہ صوبائی حکومت کی پراپرٹی کے پی ہاؤس کو غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کے پی ہاؤس کو سیل کر کے سرکاری گاڑیاں تحویل میں لینے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے، پشاور ہائی کورٹ گئے تو کہا گیا کہ متعلقہ فورم اسلام آباد ہائیکورٹ بنتا ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں