پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون ممبران کا غلط بیانی پر اظہار برہمی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون ممبران کا غلط بیانی پر اظہار برہمی

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا اجلاس ہوا۔ صدارت اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کی غیرحاضری اورمیٹنگ میں عملے کی جانب سے غلط بیانی پرممبران نے برہمی کا اظہارکیا اورکہا کہ سی اینڈ ڈبلیو نے تسلی بخش جواب نہیں دیا۔کمیٹی نے 10 روز کے اندر اندر سی ایند ڈبلیو کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے سیکرٹری کے نہ آنے پر ان کو نوٹس بھی بھیج دیا۔کمیٹی میں گجرات میں ایکسین کے نہ ہونے کے معاملہ پر بحث کی گئی۔ارکان نے کہا گجرات اتنا بڑا ضلع ہے اس میں ایکسین ہی موجود نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں