آج پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم ، غیرملکی سرمایہ کاروں کی آمد

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے دو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آج سے آغاز ہو رہا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آمد جاری ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں خصوصی شرکت کریں گے اور فورم سے خطاب بھی کریں گے ،اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا ،ریکوڈک سمیت اہم معدنی منصوبوں میں سرمایہ کاری، سکیورٹی اور حکومتی پالیسیوں پر اہم سیشنز ہونگے ، معدنی شعبے کے لئے ترقیاتی منصوبے زیر غور آئینگے ۔سعودی عرب ،فن لینڈ ،امریکا، یورپ، ایشیا، روس، ترکی، اور مشرق وسطیٰ سمیت متعدد ممالک کے اعلیٰ سرکاری حکام، بین الاقوامی کمپنیوں کے اکابرین اور دانشور بڑی تعداد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کے لئے پاکستان آ رہے ہیں،جناح کنونشن سنٹر میں کل فورم کا دوسرا اور آخری دن ہوگا ،مختلف کاروباری یادواشتوں پر دستخط کئے جائینگے۔