بائنانس کے بانی پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹرٹیجک مشیر مقرر

بائنانس کے بانی پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹرٹیجک مشیر مقرر

اسلام آباد(اے پی پی)دنیا میں کرپٹو معیشت کے منظرنامہ کو نئی جہت دینے والے ایک تاریخی اقدام میں بائنانس کے بانی اور ویب تھری کے سب سے بااثر رہنمائوں میں شمار ہونے والے چانگ پینگ ژا (سی زیڈ)کو باضابطہ طور پر پاکستان کرپٹو کونسل کا سٹرٹیجک مشیر مقرر کر دیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اعلان پیرکو پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ سی زیڈ کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ، چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، گورنر سٹیٹ بینک اور وفاقی سیکرٹریز برائے قانون و آئی ٹی سمیت اہم سرکاری شخصیات موجود تھیں۔ دورے کے دوران سی زیڈ نے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیئرمین سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا یہ پاکستان کے لئے تاریخی لمحہ ہے ، ہم دنیا کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان جدت کے لئے تیار ہے ، سی زیڈ کی شمولیت کے ساتھ ہم ویب تھری، ڈیجیٹل فنانس اور بلاک چین پر مبنی ترقی کے ذریعے پاکستان کو علاقائی طاقت بنانے کے اپنے وژن کو تیز کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں