کلرسیداں، یونین کونسل بناہل کے قیام کا نوٹیفکیشن کالعدم

کلرسیداں، یونین کونسل بناہل کے قیام کا نوٹیفکیشن کالعدم

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے یونین کونسل سموٹ اور منیاندہ کو سابق پوزیشنوں پر بحال کر دیا

کلرسیداں(نمائندہ دنیا ) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس اعجاز احمد خان نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کے تحت نئی بننے والی یونین کونسل بناہل کے قیام کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی کو اس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ چوہدری حسن اختر،صوبیدار (ر) محمد حنیف،شاہد منظور، چوہدری اللہ دتہ، شوکت علی اور دیگر نے ہائی کورٹ میں یونین کونسل بناہل کے قیام کیخلاف رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کی گائیڈ لائن 14, 15اور 16 کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس پر عدالت نے گزشتہ تمام احکامات منسوخ کرتے ہوئے یونین کونسل بناہل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے یونین کونسل سموٹ اور منیاندہ کو سابق پوزیشنوں پر بحال کر دیا۔ اس موقع پر چوہدری ظہیر محمود،چوہدری ایوب،راجہ مزمل، ڈاکٹر قربان، محمد ذوالفقار، راجہ اللہ دتہ اور ملک آصف بھی موجود تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں