راولپنڈی ڈویژن میں 526گرین ٹریکٹرز کی فراہمی مکمل

راولپنڈی ڈویژن میں 526گرین ٹریکٹرز کی فراہمی مکمل

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب ملک شہریار اعوان نے ایگریکلچرل کمپلیکس راولپنڈی کا دورہ کیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن شاہد افتخار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پرویز سکندر نے انہیں بریفنگ میں بتایا کہ خطہ پوٹھوہار کے ایگریکلچرل ٹرانسفرمیشن پلان کو حتمی شکل دی جارہی ہے ، ٹرانسفرمیشن پلان خطہ پوٹھوہار کیلئے گیم جینجر ثابت ہوگا۔راولپنڈی ڈویژن میں کسان پیکیج کے تحت کسان کارڈ کے ذریعے زرعی مداخل کی 1ارب روپے کی خریداری کی ہے ۔کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود قرض کی سہولت دی گئی ہے ۔ 526 گرین ٹریکٹرز کاشتکاروں کو 10 لاکھ سبسڈی پر فراہمی کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔ شہریار اعوان کا کہنا تھا ایگریکلچرل ٹرانسفرمیشن پلان کے ذریعے خطہ پوٹھوہار میں آبی وسائل کی تعمیر اور جدید نظام آبپاشی کے فروغ اور ہائی ویلیو کراپس کی کاشت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں